QUEST NEWS

Pakistan

خاتون نتاشا کی اسی روڈ پر ایک اور گاڑی کو ٹکر مارنے کی نئی ویڈیو سامنے آگئی

کار ساز پر تین روز پہلے گاڑی کی ٹکر سے باپ اور بیٹی کی ہلاکت کے معاملہ میں نیا انکشاف ہوا ہے، خاتون نتاشا کی جانب سے اسی روڈ پر پہلے ایک سفید رنگ کی گاڑی کو ٹکر مارنے کی نئی ویڈیو سامنے آگئی۔

 

نئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون نتاشا نے اسی روڈ پر پہلے ایک سفید رنگ کی گاڑی کو ٹکر ماری، سفید گاڑی سامنے سے آئی تو خاتون نے اپنی گاڑی کی رفتار کو کم کیا اور پھر تیزی سے گاڑی چلا دی۔

 

ویڈیو میں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون کی گاڑی نے سفید گاڑی کے عقبی دروازے کو ہٹ کیا جبکہ خاتون نے گاڑی کے پیچھے موجود موٹر سائیکل پر سوار دو افراد کو بھی ہٹ کیا جس سے وہ موٹر سائیکل سمیت گر گئے، جس کے بعد خاتون تیزی سے گاڑی چلاتے ہوئے وہاں سے فرار ہو گئی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video