Pakistan

حکومت کا مختلف تجاویز کے ذریعے بجلی نرخ معقول بنانے کا منصوبہ

وفاقی حکومت نے مختلف تجاویز اور اقدامات کے ذریعے بجلی کی موجودہ قیمتوں میں کمی کرنے کے لیے منصوبہ بندی شروع کردی ہے۔

 

خبر کے مطابق یہ تسلیم کرتے ہوئے کہ پاور سیکٹر کو مالیاتی استحکام کے لیے ایک بڑا خطرہ لاحق ہے، حکومت مختلف تجاویز کے ذریعے بجلی کے نرخوں کو معقول بنانے کے منصوبے بنا رہی ہے جس میں وفاقی اور صوبائی سطحوں پر ترقیاتی بجٹ کی مختص رقم میں کمی بھی شامل ہے۔

 

حکومت سرکاری اور نجی شعبوں سے تعلق رکھنے والے گھریلو آزاد پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کو بند کرنے پر بھی کام کر رہی ہے تاہم آئی ایم ایف نے ابھی تک پاور ریشنلائزیشن پلان کی توثیق نہیں کی۔

Exit mobile version