QUEST NEWS

Pakistan

حج درخواستوں کی وصولی کی تاریخ میں کتنے دن کی توسع کردی گئی

وفاقی حکومت کی جانب سے حج درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ میں 10 دسمبر تک توسیع کردی گئی ہے۔

 

وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین کا کہنا ہے کہ دور دراز علاقوں میں حج درخواستوں کے داخلے میں مشکلات کے باعث حج درخواستوں میں توسیع کی جا رہی ہے، توسیع کے بعد اب سرکاری حج اسکیم میں درخواستیں 10 دسمبر تک نامزد بینکوں میں جمع کرائی جا سکیں گی۔

 

ان کا کہنا تھا کہ 3 دسمبرتک موصول ہونے والی تمام حج درخواستیں کامیاب قرار دے دی گئیں ہیں، اسپانسرشپ اسکیم میں موصول ہونے والی تمام حج درخواستیں بھی کامیاب قرار پائی ہیں۔

 

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کوٹہ سے زائد درخواستیں موصول ہونے کی صورت میں قرعہ اندازی کی جائے گی اور سمندر پار پاکستانی 10 دسمبر تک اسپانسرشپ کی رقم لازمی جمع کروا دیں، اسپانسر شپ اسکیم میں موصول درخواستوں کو بلا قرعہ اندازی کامیاب قرار دیا جائے گا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video