Pakistan Popular تازہ ترین

حجاج کرام کو رقوم کی واپسی


وزارت مذہبی امور نے نامزد بینکوں کو فنڈ جاری کر دیے۔ تمام حجاج کرام کو رقوم واپسی کے میسیج بھی بھیج دیے گئے ہیں۔ متعلقہ بینکوں سے رقوم کی ادائیگی آئندہ ہفتے شروع ہو گی۔ نامزد بینکوں کو حجاج کو رقوم کی باسہولت ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایات جاری۔ حجاج کرام کو 97 ہزار تا 1 لاکھ 32 ہزار روپے واپس ملیں گے۔ قربانی کی مد میں 55 ہزار روپے پہلے واپس کیے گئے تھے۔ وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ حجاج سے بھی آراء اور شکایات طلب کر لیں۔ ٹور آپریٹرز سے معاہدے کی خلاف ورزی/سہولیات میں کمی کی شکایات 18 اگست تک طلب۔ حج گروپ آرگنائزرز سے بازپرس کر کے شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔ نجی سکیم کے حجاج کرام کو بھی موبائل sms جاری کر دیے گئے: ترجمان مذہبی امور

Exit mobile version