QUEST NEWS

Pakistan

جے یوآئی کے رہنما نےآئینی ترامیم پر حکومت سے کی گئی بات چیت کی اہم تفصیلات بیان کردیں

جے یوآئی کے رہنما سینیٹر کامران مرتضیٰ نے آئینی ترامیم پر حکومت سے کی گئی بات چیت کی اہم تفصیلات بیان کردیں۔

 

میڈیا کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی دستاویز ہمیں ووٹنگ سے پہلے آدھی رات کو دی گئی تھی، تھوڑی دیربعد بلاول بھٹو ہمارے پاس آئے تو ہم نے اُن سے کہا کہ آپ نے اس سے کیسے اتفاق کر لیا؟

 

انہوں نے بتایا کہ پوچھنے پر بلاول نے جواب دیا کہ ہمارے بھی تحفطات تھے مگر مجبوری ہے۔ جواب میں ہم نے کہا کہ ہماری تو کوئی مجبوری نہیں ہے۔

 

کامران مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ مشاورت کے بعد حکومت کو پیغام بھیجا کہ ترامیم کے بعد تو شاید ہم گھروں کو بھی نہیں جا سکیں گے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video