QUEST NEWS

International Popular تازہ ترین

جوہری اسلحہ کی تیاری ہماری بقا ہے:روس

روسی وزیر دفاع سرگی شائیگو  نے کہا ہے کہ  اسٹریٹیجک طیاروں،بین البراعظمی بیلسٹک میزائلوں  او آبدوزوں پر مشتمل جوہری ہتھیار تیار کرنا جاری رکھے گا چونکہ یہ ہماری زمینی سالمیت اور بقا کےلیے اہم ہیں۔شوئیگو نے ماسکو میں  وزارت دفاع کے عہدےداروں کے ہمراہ ایک اجلاس کے دوران سال رواں کے  اہداف پر غور کرتےہوئے بتایا کہ  روسی فوج کی جنگی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے اقدامات اختیار کیے ہیں ہماری فوج کے یوکرین اور شام میں آپریشنز  کا مشاہدہ کرتے ہوئے ضرورت درپیش ہے کہ ہم عسکری تربیتی پروگراموں  کو مزید جدید بنائیں۔انہوں نے بتایا کہ ہم مزید اسٹریٹیجک طیاروں،بین البراعظمی بیلسیٹک میزائلوں اور آبدوزوں کی تیاری کے ذریعے  اپنی فوج کی صلاحیتوں کو مزید فروغ دیں گے کیونکہ یہ اسلحہ ہماری علاقائی سالمیت اور بقا کی ضمانت ہونگے۔ روسی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ جنگی طیاروں اور ڈرونز سمیت دیگر اسلحے کی شمولیت سے ہماری فضائیہ کی صلاحیتوں کو بڑھایا جائے گا جن کے لیے ہماری اولین ترجیح  روسی  توپ خانے کو  مزید جدت پسندی سے متعارف کروانا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video