
پاکستان بیورو آف شماریات (PBS) نے اطلاع دی ہے کہ یکم اگست کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران کچن کی مہنگائی میں پچھلے ہفتے کی قیمت میں اضافے کے مقابلے میں 0.12فیصد کمی واقع ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق ڈیزل،پٹرول، آٹا، کیلے، سگریٹ، آٹا سستا ہوا، چکن، انڈے،بیف ،باسمتی چاول، لہسن، پیاز،ایل پی جی مہنگے ہوئے ہیں۔ یہ گزشتہ پانچ ہفتوں میں پہلی کمی ہے۔
ان اعدادوشمار میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ جولائی 2024 میں ماہانہ افراط زر کا انڈیکس (CPI) بھی 11.09 فیصد پر آگیا، جو اکتوبر 2021 کے بعد سب سے کم ہے۔SPI 51 ضروری اشیاء پر مبنی ہے، جن کی قیمتیں 17 شہروں کے 50 بازاروں سے اکٹھی کی جاتی ہیں۔ اس ہفتے کے دوران، 24 اشیاء کی اوسط قیمتوں میں اضافہ ہوا، 7 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی، اور 20 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
