Pakistan Popular Uncategorized تازہ ترین

جوبائیڈن کے بیان کے بعد آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس

راولپنڈی (کیو نیوز )آرمی چیف کی زیر صدارت ہونے والی کور کمانڈرن کانفرنس میں نیوکلیئر کمانڈ اینڈ کنٹرول سٹرکچر اور سٹریٹجک اثاثوں کی سیکیورٹی کے انتظامات سے متعلق مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیاہے ۔

ٓپاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں بتایا گیاہے کہ کور کمانڈرن کانفرنس میں ملکی داخلی و خارجی سیکیورٹی ، فوج کی آپریشن تیاریوں ، اندرونی و بیرونی سیکیورٹی سے متعلق اہم معاملات کا جائزہ لیا گیا ۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاک آرمی ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کیلئے ہر دم تیار ہے ۔کور کمانڈرن کانفرنس میں سندھ اور بلوچستان میں سیلاب کے بعد ریلیف اور بحالی کے کاموں کا بھی جائزہ لیا گیا ، آرمی چیف نے فارمیشنزکی آپریشنل تیاری اور مسلسل کوششوں کو سراہا ۔ کور کمانڈرز نے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی ہتھیاریوں کی سیکیورٹی کا انتظام عالمی معیار کے مطابق ہے ، جوہری سلامتی کے نظام کو مضبوط بنانے کیلئے ضروری اقدامات کیئے ہیں ، پاکستان ایٹمی ہتھیاروں سے لیس ذمہ دار ملک ہے ۔

Exit mobile version