ہنگری کے وزیر اعظم ‘وکٹر اوربان’ نے کہا ہے کہ یورپی یونین کی روس کے لئے نافذالعمل پابندی پالیسی ایک غلط پالیسی ہے جسے تبدیل کیا جانا ضروری ہے۔وزیر اعظم اوربان نے ہنگری کے سرکاری ریڈیو ‘کوستھ’ کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ روس سے پابندیاں ہٹائے جانے کی صورت میں توانائی کی قیمتوں اور عمومی افراطِ زر میں نصف حد تک کمی آ جائے گی لیکن اس کے لئے یورپی یونین کا ایک سیاسی فیصلہ کرنا ضروری ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ہنگری جو پہلے انرجی کے لئے 7 بلین یورو ادا کر رہا تھا اب 17 بلین یورو ادا کر رہا ہے۔ ہنگری پابندیوں کو روکنے کی طاقت نہیں رکھتا لیکن جرمنی یا فرانس جیسی بڑی طاقتیں ایسا کر سکتی ہیں۔اوربان نے کہا ہے کہ جنگ اور پابندیوں نے یورپیوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ اس میں کوئی شبہ نہیں ہے کہ جنگ سے امریکہ کو فائدہ اور یورپ کو نقصان ہوا ہے۔ جہاں تک روس کے فائدے میں یا نقصان میں ہونے کی بات ہے تو یہ ایک متنازع پہلو ہے۔ اگر کرنسی کے حوالے سے دیکھا جائے تو روس کو نقصان میں نہیں کہا جا سکتا۔

Leave feedback about this