Pakistan

جسم فروشی کے دھندھے میں ریکارڈ یافتہ شخص ہوٹل کی چھت سے گر کر ہلاک

لاہور کے علاقے مزنگ میں ایک شخص ہوٹل کی چھت سے گر کر ہلاک ہوگیا۔

 

گشت پر موجود پولیس کو اچانک بلڈنگ کی چھت سے کسی چیز کے گرنے کی آواز آئی، پولیس فوری موقع پر پہنچی تو انہیں وہاں ایک شخص مردہ حالت میں پڑا تھا۔

 

پولیس کے مطابق ڈیڈ باڈی کی شناخت عون حیدر کے نام سے ہوئی۔

 

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عون حیدر جسم فروشی کے مکروہ دھندھے میں ریکارڈ یافتہ تھا اور متعدد بار جیل جا چکا تھا۔

 

پولیس نے مزید بتایا کہ عون حیدر ہوٹل کی پانچویں منزل پر کھڑکی سے ٹیک لگائے کھڑا تھا کہ اچانک اس کا پاؤں پھسلا اور وہ کھڑکی سے نیچے آگرا۔

 

مزنگ پولیس نے فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے شواہد اکٹھے کر لئے ہیں اور لاش کو مردہ خانے منتقل کردیا ہے۔

Exit mobile version