جاپانی اور بھارتی فضائیہ نے ٹوکیو کے شمال مشرق میں ویر گارڈئیں-23 نامی مشقیں شروع کر دی ہیں۔یہ دونوں ملکوں کے درمیان پہلی فضائی مشقیں ہیں جن میں جاپانی فضائیہ کے چار عدد ایف ٹو اور چار عدد ایف -15 طیارے جبکہ بھارتی فضائیہ کے چار عدد ایس یو -30 ،دو عدد سی -17 کارگو اور ایک عدد آئی ایل 78 ایندھن بردار طیارہ شامل ہیں۔بتایا گیا ہے کہ ان مشقوں کا مقصد دو طرفہ دفاعی تعاون کو مزید مستحکم بنانا ہے ۔شمال مشرقی شہر اِباراکی میں واقع ہایا کوری فوجی اڈے پر جاری یہ مشقیں چھبیس جنوری تک جاری رہیں گی ۔
جاپانی و بھارتی فضائیہ کی مشقیں شروع ہو گئیں

