QUEST NEWS

International Pakistan Popular تازہ ترین

تین دن میں تاجروں کے مسائل حل نا ہوئے تو پورے پاکستان کو بند کر دیں گئے،تحریک انصاف ٹریڈ ونگ

اسلام آباد(کیو نیوز) پاکستان تحریک انصاف ٹریڈرز ونگ کے مرکزی کنوینئر محمد قیصر کیانی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات، بجلی، گیس کی قیمتوں کوفوری طور پر پی ٹی آئی حکومت کی سطح پر لایا جائے،ٹیکسٹائل کے شعبہ کو دی گئی مراحات کو بحال کیا جائے،جیولرز کو بھجوائے جانے والے سیلز ٹیکس کے نوٹسز کو واپس لیا جائے، تین دن تک مطالبات پورے نہ ہوئے تو ملک بھر میں شٹر ڈاؤن کی کال دی جائے گی اور اسلام آباد کی طرف مارچ کیا جائے گا، نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں انصاف ٹریڈرز ونگ کے دیگر تاجر راہنماؤں ناصر سلمان، راجہ شاہد، اسلم خان، ملک رضوان، سجاد عباسی اور رانا جمیل گادری و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد قیصر کیانی کا کہنا تھا کہ تاجر برادری حکومتی اقدامات اور مہنگائی کے ہاتھوں شدید پریشان ہے،بجلی ، گیس کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے کی وجہ سےکاروبار تباہ ہو چکے ہیں، تاجروں کیلئے یوٹلیٹی بلز کی ادائیگی مشکل ہو گئی ہے جس کی ادائیگی کے لئے انہیں قرض لینا پڑ رہے ہیں،کاروبار کرنا انتہائی مشکل ہو چکا ہے،حکومت اپنے تمام وعدوں سے منحرف ہو چکی ہے،تاجروں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے،انہوں نے حکومت کو تین دن کا الٹی میٹم دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات، بجلی، گیس کی قیمتوں کوفوری طور پر پی ٹی آئی حکومت کی سطح پر لایا جائے،ٹیکسٹائل کے شعبہ کو دی گئی مراحات کو بحال کیا جائے،جیولرز کو بھجوائے جانے والے سیلز ٹیکس کے نوٹسز کو واپس لیا جائے، بصورت دیگرملک بھر میں شٹر ڈاؤن کی کال دی جائے گی اور اسلام آباد کی طرف مارچ کیا جائے گا جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video