QUEST NEWS

International

تیز رفتار گاڑی دریا میں گرنے سے 8 مسافر جاں بحق

افغانستان میں گاڑی دریا میں گرنے سے 8 مسافر جاں بحق

 

 

کابل: افغانستان میں مسافر گاڑی دریا میں گرنے سے 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔

 

میڈیا رپورٹ کے مطابق اطلاعات و ثقافت کے صوبائی ڈائریکٹر آغا ولی قریشی نے بتایا کہ افغانستان کے صوبہ ارزگان میں لکڑی کے پل سے گاڑی دریا میں جاگری جس سے 8 مسافر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

 

انہوں نےمزید کہا کہ یہ حادثہ گزشتہ روز پیش آیا جب صوبے کے ضلع گیزاب کے مضافات میں لکڑی کا پل بھاری وزن کی وجہ سے ٹوٹ گیا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video