QUEST NEWS

Sports

تنقید سے پریشان ویرات کوہلی کا برطانیہ منتقلی کا منصوبہ

بھارتی سٹار کرکٹر ویرات کوہلی کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ وہ جلد بھارت چھوڑ کر برطانیہ منتقل ہو جائیں گے۔

 

بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی اپنی اہلیہ انوشکا شرما اوربچوں کیساتھ انگلینڈ منتقل ہونگے،ان کے بچپن کے کوچ راجکمار شرما نے بھارت چھوڑ کر انگلینڈ منتقلی کا دعوی کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سابق کپتان اورانوشکا شرما کچھ عرصے سے زیادہ تر وقت انگلینڈ میں ہی گزارتے ہیں، یہ دونوں لندن میں پراپرٹی کے بھی مالک ہیں۔

 

کوچ راجکمار شرما نے کہا ہے کہ کرکٹر، اہلیہ اور بچوں کے ساتھ لندن منتقل ہونے کا پلان کر رہے ہیں، وہ زیادہ وقت اپنی فیملی کے ساتھ ہی گزارتے ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video