
ترک صدارتی دفتر کے مطابق ترک صدر طیب اردوان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی ہے جس میں صدر اردوان نے سعودی ولی عہد سے غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ترک صدارتی دفتر کاکہنا ہے کہ صدر اردوان نے مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے اسلامی ممالک کی مشترکا کوششوں پر زور دیا، صدر اردوان اور سعودی ولی عہد نے علاقائی و عالمی معاملات پر بھی بات چیت کی۔
اس کے علاوہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کو بھی ٹیلیفون کیا جس میں دونوں رہنماؤں نے غزہ میں فوری جنگ بندی اور مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آپریشن روکنے کا مطالبہ کیا۔
