QUEST NEWS

Pakistan Popular تازہ ترین

تحریک انصاف نے اعتماد کا ووٹ نا دینے والوں کو سزا کا فیصلہ

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ کے وقت غیر حاضر رہنے والے 2 اراکین کو شوکاز نوٹسز جاری کردیئے۔ تحریک انصاف نے پارٹی پالیسی سے منحرف اراکین کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا، پنجاب اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ کے دوران غیر حاضر رہنے والے 2 اراکین کو شوکاز نوٹسز جاری کردیئے، جن میں ممومنہ وحید اور فیصل فاروق چیمہ شامل ہیں۔14 جنوری کو دونوں رہنما ذاتی حیثیت میں پارٹی چئیرمین عمران خان کے روبرو پیش ہوں گے، جنہیں آرٹیکل 63 اے کے تحت کارروائی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔پارٹی کی جانب سے جاری کردہ شوکاز میں کہا گیا ہےکہ آپ نے بطور پارلیمانی رکن پی ٹی آئی کی واضح پالیسی سے انحراف کیا، واضح ہدایات کے باوجود دونوں اراکین نے انحراف کیا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video