QUEST NEWS

Pakistan

تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ آج شروع ہوگا

لاہور رائیونڈ میں عالمی سالانہ تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ آج بعد نمازِ عصر سے شروع ہو گا۔

 

سالانہ اجتماع کا پہلا مرحلہ 3 نومبراور دوسرا مرحلہ 7 نومبر سے 10 نومبر کو دعا کے بعد اختتام پذیر ہو جائے گا۔

 

اجتماع میں ملک بھر سے مندوبین کی آمد کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، ریلوے اسٹیشن پر استقبالہ کیمپ قائم کیا گیا ہے جہاں مہمانوں کا استقبال کرکے انکی ریفرشمنٹ اور گاڑیوں کے ذریعے پنڈا ل پہنچانے کا انتظام کیا گیا ہے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق 13 ڈی ایس پیز، 203 انسپکٹرز، 999 وارڈنز ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

 

سالانہ اجتماع میں سیکیورٹی کو بہتربنانے کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے اور واک تھرو گیٹس اور کیمرے بھی لگائے گئے ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video