QUEST NEWS

International Popular تازہ ترین

بھارت کی ہٹ دھرمی، پاکستان میں سیاسی عدم استحکام آزادی کشمیر میں بڑی رکاوٹ ہے

لندن (کیو نیوز )گلوبل پاک کشمیر سپریم کونسل کے چیئرمین راجہ سکندر خان نے ساوتھ آل کے ایک ریسٹورنٹ میں امریکہ میں مقیم ممتاز کشمیری رہنما اور کشمیر کونسل کے صدر جاوید راٹھور کے اعزاز میں ایک استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا جس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی جانب سے حریت رہنما الطاف شاہ کو قتل کئے جانے کے خلاف اور مقبوضہ کشمیر کی انسانی حقوق کی مجموعی صورتحال اور 27 اکتوبر کے مظاہرے پر کشمیری رہنماؤں نے گفتگو کی مہمان خصوصی جاوید راٹھور تھے جبکہ صدارت تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی اور راجہ کالا خان نے کی مقررین نے مقبوضہ کشمیر ریاستی دہشت گردی کے تحت ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدید مزمت کرتے ہوئے اعادہ کیا ہے کہ ہر پلیٹ فارم پر کشمیریوں کو انکی آزادی کی تحریک میں اکیلا نہیں چھوڑا گیا اکسفورڈ یونیورسٹی میں امام ڈاکٹر رمزی نے یہ وعدہ لیا کہ سب اگر اکٹھے ہوں تو ہم الطاف شاہ کو قتل کو عالمی عدالت انصاف میں لے کر جا سکتے ہیں پروگرام میں یہ اعلان کیا گیا کہ 27 اکتوبر کو لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر ایک بڑا مظاہرہ کیا جائے گا

راجہ کالا خان اور فہیم کیانی نے زور دیا کہ نوجوانوں اور عورتوں کو بھی تحریک کے ساتھ شامل کرنا ہوگا تھرلڈ ورلڈ سالیڈیرٹی کے چیئرمین مشتاق لاشاری کا کہنا تھا کہ کشمیر کا مسئلہ اگرچہ مسلمانوں کا ہے لیکن اسے انسانی حقوق کا مسئلہ بنایا جائے تاکہ برطانیہ اور یورپ میں اس کی حمایت حاصل ہو میجر ریٹائرڈ حسن ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جب تک سیاسی استحکام نہیں ہوگا اور پاکستان معاشی طور پر مضبوط نہیں ہوگا کشمیر کے مسئلے پر پیش رفت نہیں ہوسکتی

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video