ممبئی (نیٹ نیوز)بھارت نے پاکستان میں ایشیا ءکپ 2023 میں شرکت سے انکار کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ بی سی سی کی سالانہ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیاہے کہ ایشیا ءکپ 2023 کیلئے بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی ، ایشیا ءکپ پاکستان کی بجائے نیوٹر ل مقام پر ہو سکتا ہے ۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر نے کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے متعلق اجازت بھارتی حکومت کا اختیار ہے تو ہم اس پر تبصرہ نہیں کریں گے لیکن 2023 ءکے ایشیا ءکپ کیلئے یہ فیصلہ ہو چکاہے کہ ٹورنامنٹ کو کسی نیوٹرل مقام پر کروایا جائے ۔

Leave feedback about this