QUEST NEWS

Sports

بھارتی ٹیم اگر پاکستان میچ کھیلنے نہ آئی تو انڈیا سے کبھی کوئی میچ نہیں کھیلیں گے

بھارت کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار پر حکومت پاکستان نے بھی سخت جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

حکومتی ذرائع کے مطابق بھارتی ٹیم نہ آئی تو پاکستان ٹی 20ورلڈ کپ سمیت بھارت سے کوئی میچ نہیں کھیلے گا ،آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان نے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہو گی، کسی قسم کا ہائبرڈ ماڈل قبول نہیں،تمام ٹیمیں پاکستان آنے کو تیار ہیں تو بھارت کیوں نہیں آئے گا ؟تمام ٹیمیں پہلے بھی پاکستان آچکی ہیں۔

 

ذرائع کا مزید کہنا ہے آئی سی سی نے پی سی بی کو آگاہ کیا ہے کہ بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار کردیا ہے ۔

دوسری جانب بھارت کی اولمپکس 2036کی بڈ کیخلاف بھی حکومت پاکستان نے خط لکھنے کا سوچ لیا ہے،حکومتی ذرائع کا کہنا ہے اولمپکس 2036 میں کرکٹ شامل ہونی ہے۔

 

 

بھارت چیمپئنزٹرافی پاکستان کھیلنے نہیں آ رہا تو پاکستان کیسے جائے گا،بھارت کھیلوں میں سیاست نہ لائے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video