QUEST NEWS

Showbiz

بھارتی فلموں کے مشہور ڈائریکٹر کا جواں سال بیٹا کارحادثے میں جاں بحق

اتیتھی تم کب جاوگے“ اور “ سن آف سردار“ جیسی مشہور فلموں کے ہدایتکار اشونی دھیر کا 18 سالہ بیٹا کار حادثے میں جاں بحق ہوگیا۔

 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جلاج کی موت 23 نومبر کی صبح ممبئی میں ایک سڑک حادثے میں ہوئی تھی۔ جلاج کا دوست ساحل میندھا مبینہ طور پر نشے کی حالت میں گاڑی چلا رہا تھا، جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔

 

رپورٹس کے مطابق جلاج کا دوست 120-150 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلا رہا تھا کہ اچانک گاڑی بے قابو ہوکر سروس روڈ اور پل کے درمیان ڈیوائیڈر سے ٹکڑا گئی، گاڑی میں سوار جلاج اور اسکے دوست سارتھک کو اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔

 

حادثہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کار چلانے والے ساحل میندھا کو گرفتار کرلیا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video