QUEST NEWS

International

بنگلادیش میں پھنسے پاکستانی شہریوں اور طلبہ سے متعلق ہائی کمشنر کا بیان سامنے آگیا

بنگلا دیش میں پرتشدد مظاہروں اور وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے استعفیٰ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے دوران بنگلادیش میں پھنسے پاکستانی شہریوں اور طلبہ سے متعلق پاکستانی ہائی کمشنر کا بیان سامنے آگیا ہے۔

 

بنگلادیش میں پاکستانی ہائی کمشنر سید احمد معروف نے کہا ہے کہ اپنے شہریوں اور خصوصاً زیر تعلیم طلبہ سے رابطے میں ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ بنگلادیش میں جیسے جیسے صورتحال خراب ہونا شروع ہوئی تھی تو ہم نے طلبہ کو فوری طور پر ہائی کمیشن پہنچنے کا کہا، جو طلبہ ہائی کمیشن نہیں پہنچ سکے ان کے ساتھ فون پر رابطہ ہے۔

 

بنگلادیش میں پاکستانی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ پاکستانی طلبہ سے کہا ہے کہ وہ اپنے کمروں تک محدود رہیں۔

 

انہوں نے بتایا کہ بنگلادیش میں زیرتعلیم 144 طلبہ میں سے ایک تہائی پہلے ہی وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔

 

خیال رہے کہ بنگلادیش میں پرتشدد مظاہروں کے بعد وزیراعظم شیخ حسینہ استعفیٰ دیکر بھارت فرار ہوگئیں۔ اس کے ساتھ ہی بنگلادیش میں سب سے طویل عرصے تک وزیرا‏عظم رہنے والی شیخ حسینہ واجد کے اقتدار کا سورج 16 سال بعد ڈوب گيا۔

 

شیخ حسینہ واجد بنگلادیش سے نکلنے کے بعد ملٹری ہیلی کاپٹر پر بھارتی شہر اگرتلہ پہنچیں جہاں سے نئی دہلی پہنچیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video