Sports

بنگلادیش اے ٹیم اپنے دورۂ پاکستان پر اسلام آباد پہنچ گئی

بنگلہ دیش اے ٹیم اپنے دورۂ پاکستان پر اسلام آباد پہنچ گئی، ٹیم ڈھاکہ سے براستہ دوحہ پاکستان پہنچی ہے۔

 

بنگلادیش اے ٹیم پاکستان شاہینز کے خلاف دو چار روزہ اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

 

بنگلادیش اے اور پاکستان شاہینز کے درمیان ریڈ بال اور وائٹ بال سیریز 13 اگست سے 30 اگست تک اسلام آباد کلب میں کھیلی جائے گی۔

Exit mobile version