Pakistan Popular تازہ ترین

بنوں میں غیرت کے نام پر ایک نوجوان مرد اور عورت کا قتل

بنوں(نمائندہ خصوصی)بنوں کے نواحی گاؤں سے ایک نوجوان مرد اور عورت مردہ حالت میں ملے، پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل ، تفصیلات کے مطابق آج بروز سوموار بوقت بعد از نماز عصر تھانہ میریان کی حدود کوٹکہ شیرعلی نورڑ المعروف کوٹکہ لوہاران ایک نوجوان اور عورت کی نعشیں جوار کی فصل میں پڑی ہوئی ملیں،ذرائع نے مقتولین کی شناخت خطاب ولد زرین سکنہ نورڑ جبکہ عورت کی شناخت زوجہ فرمان اللہ فرمانولی سکنہ شاہ دیو کے ناموں سے ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق قتل غیرت کے نام پر بتایا جا رہا ہے۔ تاہم پولیس نے مقتولین کی نعشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال بنوں منتقل کر دی ہیں، مزید تفتیش جاری ہے جس کے بعد ہی قتل کی وجہ سامنے آ سکتی ہے۔

Exit mobile version