International

بندروں کے خوف سے خاتون گھر کی چھت سے گر کر ہلاک

بھارتی ریاست اترپردیش میں بندروں کے خوف سے خاتون گھر کی چھت سے گر کر ہلاک ہوگئی۔

 

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کی جانب سے تفصیلات بتائی گئی کہ یہ افسوسناک واقعہ ضلع کوشامبی میں پیش آیا جہاں کرن دیوی نامی خاتون چھت سے رسی پر ٹنگے کپڑے اتارنے گئی تھی۔

 

پولیس نے بتایا کہ خاتون رسی سے کپڑے اتار رہی تھی کہ اسی دوران بندروں کا ایک جھنڈ چھت پر آگیا جسے دیکھ کر خاتون خوف میں مبتلا ہوگئی۔

Exit mobile version