QUEST NEWS

Pakistan

بصارت سے محروم افراد کا پنجاب اسمبلی کے سامنے ساتویں روز بھی دھرنا جاری

لاہور میں پنجاب اسمبلی کے سامنے مطالبات کی منظوری کیلئے بصارت سے محروم افراد دھرنا ساتویں روز بھی جاری رہا۔

 

پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے والے بصارت سے محروم افراد کا کہنا ہے کہ ان کے مطالبات میں نابینہ افراد کو روزگار کی فراہمی، ان کے ڈیلی ویجز ملازمین کی مستقلی اور نابینہ افراد کیلئے ہمت کارڈ کا اجرا شامل ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ وہ 7 دن سے دھرنا دیے ہوئے ہیں مگر ابھی تک کسی حکومتی یا انتظامی عہدیدار نے ان سے سنجیدہ رابطہ نہیں کیا۔

 

مظاہرین نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبات کی منظوری کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مطالبات کی مظوری تک دھرنا جاری رہے گا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video