QUEST NEWS

Pakistan

برطرف ملازمین کی بحالی کی درخواست آئینی بینچز کو بھیج دی گئی

سپریم کورٹ آف پاکستان نے برطرف ملازمین کی بحالی کی درخواستیں آئینی بینچز کو بھیج دیں۔

 

جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔

 

درخواست گزار کے وکیل وسیم سجاد نے کہا کہ پُرسکون زندگی ہر شہری کا آئینی حق ہے۔

جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ کیس میں آئینی سوال ہے، 26 ویں آئینی ترمیم میں کہا گیا آئینی کیسز آئینی بینچ سنیں گے۔

 

جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ یہ کیس اہم ہے جسے آئینی بینچ ہی سنے گا۔

 

جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ آئینی بینچز بنیں گے اور وہی تعین کریں گے۔

 

واضح رہے کہ وزارتِ پیٹرولیم کے 7 ملازمین نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video