کرائسٹ چرچ(کیو نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کیوی کپتان کین ولیم سن کے ہمراہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کےلیے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ سے میلبورن روانہ ہوگئے۔نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن بھی بابر اعظم کے ساتھ آسٹریلیا روانہ ہوئے۔دونوں کپتان پری ٹورنامنٹ پریس کانفرنس کی وجہ سے سکواڈ سے پہلے آسٹریلیا پہنچ رہے ہیں۔سکواڈ کے دیگر کھلاڑی کل نیوزی لینڈ سے آسٹریلیا روانہ ہوں گے۔بابر اعظم اور ولیم سن کل پری ٹورنامنٹ پریس کانفرنس میں شریک ہوں گے۔واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان پہلا میچ 23 اکتوبر کو بھارت کے خلاف کھیلے گا۔

Leave feedback about this