QUEST NEWS

International Pakistan تازہ ترین

ایران میں آذر بائیجان کے سفارتخانے پر فائرنگ

تہران: ایران میں آذر بائیجان کے سفارتخانے پرفائرنگ کے واقعے میں سیکورٹی چیف ہلاک ہوگیا۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق  ایران کے دارالحکومت تہران میں آذر بائیجان کے سفارتخانے کی چیک پوسٹ پر مسلح شخص کی فائرنگ سے دو سیکورٹی گارڈز زخمی بھی ہوئے۔آذر بائیجان کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تہران میں سفارتخانے پر فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ حملہ آور نے پہلے سیکورٹی چیک پوسٹ تباہ کی اور پھر سیکورٹٰی چیف اور گارڈز کو نشانہ بنایا۔ حملہ آور کے بارے میں مزید معلومات فراہم نہیں کی گئیں جبکہ حملے کی وجہ کے بارے میں بھی ابھی علم نہیں ہوسکا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video