Pakistan

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ

انٹر بینک میں پاکستانی روپےکے مقابلے میں آج ڈالرکا بھاؤ 6 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

 

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالرکا بھاؤ 278 روپے17 پیسے ہے۔

 

انٹربینک میں اس سے قبل ڈالرکا بھاؤ 278 روپے 11 پیسے پر بند ہوا تھا، انٹربینک میں ڈالر آج 6 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

 

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ 280 روپے 50 پیسے پر برقرار ہے۔

Exit mobile version