Pakistan Popular تازہ ترین

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیا

کراچی (کیو نیوز )انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہواہے ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں 62پیسے اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر 219 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے مہنگاہونے کے بعد 224 روپے پر فروخت ہو رہاہے ۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 218.38 روپے پر تھا ۔

Exit mobile version