اسلام آباد(نیٹ نیوز)جوبائیڈن کے ایٹمی پروگرام سے متعلق بیان پر پاکستان نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج اور سخت ڈیماش کیا۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سیکریٹری دفتر خارجہ جوہر سلیم نے امریکی سفیر کو طلب کرکے ڈیماش دیا اور جوبائیڈن کے بیان پر پاکستان کی جانب سے اپنے خدشات کا اظہار کیا۔دفتر خارجہ کے مطابق امریکی صدر کا بیان حقائق کے برعکس تھا، پاکستان نے واضح کردیا کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام محفوظ ہے اور بین الاقوامی قواعد کے مطابق ہے۔وزرات خارجہ کی جانب سے امریکی سفیر کو امریکی صدر کے بیان پر سفارتی احتجاجی مراسلہ دیا گیا اور کہا گیا کہ بین الاقوامی اداروں کی پاکستان کے ایٹمی اثاثہ جات کی حفاظت سے متعلق ضرورت سے زیادہ اطمینان بخش قرار دیا جا چکا ہے۔یہ بھی پڑھیں : جوبائیڈن کا ایٹمی پروگرام پر بیان؛ امریکی سفیر کو طلب کرکے ڈیمارش کا فیصلہدفتر خارجہ کے مطابق امریکی سفیر سے مراسلے کے ذریعے امریکی صدر کے بیان پر وضاحت دینے کا کہا گیا ہے۔
امریکی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی، جوبائیڈن کے بیان پر سخت احتجاج

