کابل:افغانستان کے دارالحکومت کابل میں وزارت خارجہ کی عمارت کے سامنے دھماکے کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور کثیر تعداد میں زخمی ہو گئے ہیں۔طالبان انتظامیہ کی کابل پولیس ڈائریکٹریٹ کے ترجمان خالد زدران نے سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں وزارت خارجہ کے جوار میں دھماکے کا اعلان کیا ہے۔ترجمان نے کہا ہے کہ دھماکے میں 20 افراد ہلاک ا ور کثیر تعداد میں زخمی ہو گئے ہیں۔ سکیورٹی فورسز کو جائے وقوعہ کی طرف بھیج دیا گیا ہے۔طالبان فورسز نے وزارت خارجہ کی طرف جانے والے راستے ٹریفک کے لئے بند کر دئیے اور اطراف میں سخت سکیورٹی تدابیر اختیار کر لی ہیں۔زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
افغانستان وزارت خارجہ کے سامنے دھماکہ

