QUEST NEWS

Pakistan Popular تازہ ترین

اسلام آباد کے ہوٹلز کو لانگ مارچ شرکا کو رہائش فراہم کرنے سے روک دیا گیا

اسلام آباد(کیو نیوز) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز کو لانگ مارچ شرکا کو قیام کی سہولیات فراہم کرنے سے روک دیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے ایک مراسلہ جاری کیا گیا ہے، جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کے شرکا کو گیسٹ ہاؤسز اور ہوٹلز میں قیام نہ کرنے دیا جائے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز کو ہدایت کی گئی ہے کہ لانگ مارچ میں شامل کسی بھی شخص کو قیام کے لیے کوئی مدد فراہم نہ کی جائے۔ اس سلسلے میں روزانہ کی بنیاد پر گیسٹ ہاؤسز اور ہوٹلز کو چیک کیا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video