QUEST NEWS

Pakistan Popular تازہ ترین

اسلام آباد پولیس نے ربیع الاول کے موقع پر جامع سیکورٹی پلان دے دیا

اسلام آباد(قوسٹ نیوز)کیپیٹل پولیس کا بارہ ربیع الاول کے حوالے سے جامع سکیورٹی پلان ترتیب دیدیا۔
بارہ ربیع الاول کے سلسلے میں تقریبات سمیت برآمد ہونےوالے مرکزی جلوس کے فول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل،جلوسوں و محفلوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں جائیں،جلوسوں اور محفلوںکی نگرا نی وسرویلنس سیف سٹی کیمروںا ورڈرونز کی مدد سے کی جائے گی،جسکے کیلئے مرکزی کنٹرول روم سیف سٹی اسلام آباد میں قائم کیا گیا ہے،2000 ہزار سے زائد رینجرز، ایف سی، پولیس، سپیشل برانچ،ٹریفک کے افسران و اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے، ڈی آئی جی آ پر یشنز سہیل ظفر چٹھہ۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آبادڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں 12 ربیع الاول کے سلسلے میں تقریبات سمیت برآمد ہونےوالے مرکزی جلوس کے فول پروف سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے، فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے ڈی آئی جی آ پر یشنز اسلام آبادسہیل ظفر چٹھہ کی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز ملک جمیل ظفر نے 12ربیع الاول کے سلسلے میں مختلف تقریبات اور برآمد ہونے والے جلوس کے سکیورٹی پلان کا جائزہ لیا ، جلوسوں ومحفلوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر وسائل بر وئے کار لائیںجائیں،جلوسوں اور محفلوںکی نگرا نی وسرویلنس سیف سٹی کیمروںا ورڈرونز کی مدد سے کی جائے گی،جسکے کیلئے مرکزی کنٹرول روم سیف سٹی اسلام آباد میں قائم کیا گیا ہے،سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے2000 ہزار سے زائد رینجرز، ایف سی، پولیس، سپیشل برانچ،ٹریفک کے افسران و اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دیں گے، ڈی آئی جی آپریشنز تمام تر سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی خود کریں گے،اے آئی جی سپیشل برانچ واک تھرو گیٹ کے نصب کو یقینی بنائیں گے، ایس ایس پی ٹریفک شہر بھر میںٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لئے متبادل راستوں کا انتظام کریں گے، جلوس کے راستے میں ہیوی گاڑیوں کا داخلہ ممنوع ہو گا،تمام روٹس کے راستوں میں زونل ایس پیزڈیوٹی کو چیک اور ملازمان کوبریف کریں گے ،جبکہ بم ڈسپوزل سکواڈ کا عملہ جلوس برآمد ہونے سے پہلے تمام مقرر کردہ راستوں کی چیکنگ کریں گیں،ڈی ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ مواصلات کا نظام درست طریقے سے چلتا رہے،جلوس کے راستے میں آنے والی اہم عماراتوں کی چھتوں پر کمانڈوز و سنائیپر تعینات کئے جائیں،ا سپیشل برانچ کا عملہ اور رضا کاراس بات کو یقینی بنائیں گے کہ جلوس میں شامل ہونے والے تمام شرکاءبغیر چیکنگ کے جلوس میں شامل نہ ہوں،جلوس میں شامل ہونے والی خواتین کیلئے الگ راستے اور انکی چیکنگ کیلئے لیڈیز پولیس اہلکار تعینا ت کئے جائیں گے، تمام زونل ایس پیز جلوسوں و محفلوں کے منتظمین سے ملاقات کریں اور جلوسوں کی سیکیورٹی کے ساتھ اوقات کار کی پابندی کو یقینی بنائیں ،آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کو تمام تر سہولیات مہیا کیں جائیںگی تاکہ وہ اپنے فرائض منصبی کو بخوبی انجام دے سکیں،انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس سکیورٹی انتظامات کو فول پروف بنانے کیلئے تمام تر وسائل بر وئے کار لا رہی ہے،شہریوں سے بھی گزارش ہے وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک شخص اور سرگرمی کی فوری اطلاع ” پکار – 15 ” پردیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video