Pakistan Popular تازہ ترین

پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا کریڈٹ وزیر خارجہ و چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے، شرجیل میمن

کراچی(کیو نیوز) صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا کریڈٹ وزیر خارجہ و چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے۔کراچی میں یریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جمعے کا دن ملک کیلئے بابرکت ثابت ہوا، ملک کو گرے لسٹ سے نکالنے میں پاک فوج اور دیگر اداروں سمیت سب اہم کردار ادا کیا اور پاکستان نے اس حوالے سے تمام نکات پر عملدرآمد وقت سے پہلے مکمل کیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے پوری کوشش کی کہ پاکستان کام نام گرے لسٹ سے نہ نکلے ، لیکن بھارت کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ۔شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ دوسری اہم ڈولپمینٹ کل پاکستان میں سب بڑے منافق شخص کے چہرے سے نقاب اترنا ہے، سب کو ڈاکو اور چور کہنے والا خود نا اہل قرار دے دیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو بدعنوانی کی بنیاد پر نا اہل قرار دیتے ہوئے تمام ممبران نے متفقہ طور فیصلہ دیا کہ عمران خان صادق اور امین نہیں رہے۔وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ثاقب نثار نے جو انہیں صادق اور امین کا سرٹیفیکیٹ دیا ، کل اس کے پول کھل گئے ۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف فوجداری مقدمہ عدالت میں چلانے کا بھی فیصلہ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کے معاملے پر کیسز نہیں فیسز دیکھ کر فیصلے دیئے جا رہے ہیں، سندھ حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کو وارننگ دے رہے ہیں کہ اگر انہوں نے راستے بلاک کئے ، ایمبولینس اور پبلک کا راستہ روکنے کی کوشش کی تو ان سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ان کا کہناتھا کہ سندھ پولیس کو ہدایت دے دی ہیں کہ اگر یہ کسی میدان اور پارک میں اپنا احتجاج کر رہے ہیں تو ان کو اجازت دی جائے اور اگر سڑکیں بند کریں تو قانون کے مطابق ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سندھ میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے کام کا آغاز کردیا ہے ، ہماری کوشش ہے کہ متاثرین کے گھروں کی تعمیر کے ساتھ ان کو بیج اور دیگر سہولیات فراہم کریں۔

Exit mobile version