Pakistan

استحکام پاکستان پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات کے عہدے سے مستعفی

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

 

فردوس عاشق اعوان نے استعفیٰ پارٹی سربراہ علیم خان کو بھجوا دیا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ذاتی مصروفیات اور صحت کے مسائل کے باعث پارٹی کی ذمہ داریاں سرانجام نہیں دے سکتی، میرا استعفیٰ قبول کیا جائے۔

 

انہوں نے مزید کہا ہے کہ عوامی اور قومی مفاد میں بطور ممبر پارٹی کے لیے خدمات انجام دیتی رہوں گی۔

 

واضح رہے فردوس عاشق اعوان نے پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کے بعد آئی پی پی میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔

Exit mobile version