لاہور (کیو نیوز) پنجاب حکومت نے اردو زبان بل 2022 پنجاب اسمبلی سے پاس کرالیا۔ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں مسلم لیگ ق کے ارکان ساجد بھٹی، شفیع محمد، عمار یاسر اور خدیجہ عمر کی جانب سے اردو زبان بل 2022 پیش کیا گیا۔بل کے تحت اردو زبان کو اردو الفاظ میں ہی لکھا جائے ، اردو کو رومن انگریزی لکھنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ پنجاب اسمبلی نے یہ بل منظور کرلیا۔ ڈپٹی سپیکر نے اسمبلی کا اجلاس بدھ کی سہ پہر تین بجے تک کیلئے ملتوی کردیا۔

