QUEST NEWS

Pakistan Popular تازہ ترین

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا لائن آف کنٹرول کا دورہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کا دورہ کیا اور جوانوں کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نوسیری سیکٹر پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور وہاں تعینات جوانوں سے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کنٹرول لائن پر تعینات افسران اور فوجی جوانوں کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف کو کنٹرول لائن کی موجودہ صورت حال اور آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ بھی دی گئی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image
Choose Video