International Pakistan Popular تازہ ترین

آئی ایم ایف نے سبسڈیز نہ دینے کا کہا ہے،ان سے کیے وعدے پورے کیے جائیں گے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار

واشنگٹن(کیو نیوز) وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک نے کہا ہے کہ سبسڈیز نہیں دی جانی چاہئیں ، ان سے کیے وعدے پورے کیے جائیں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ دورہ امریکا کے دوران ورلڈ بینک،آئی ایم ایف کواعتماد دلانا تھا کہ پاکستان اپنی معاشی پالیسیوں کو جاری رکھے گا، انہوں نے کہا کہ بجٹ ریفارمز میں 15 سے 20 فیصد تک کام رہ چکا ہے،توانائی سیکٹر میں ریفارمز کا عمل بھی جاری رہےگا،فیٹف کی میٹنگ ہونے والی ہے،امید ہے پاکستان گرے لسٹ سے نکل آئے گا۔

Exit mobile version