کراچی: دفاعی ہتھیاروں کی نمائش آئیڈیاز میں نجی شعبے کی جانب سے ملک میں ہی تیار کردہ مسلح افواج کو فراہم کی گئی بم پروف بکتر بند اور دیگر گاڑیاں بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔
دفاعی ہتھیاروں کی نمائش آئیڈیاز میں نجی شعبے کی جانب سے ملک میں ہی تیار کردہ مسلح افواج کو فراہم کی گئی بم پروف بکتر بند اور دیگر گاڑیاں بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز رہیں، بکتر بند گاڑی دو کلو تک دھماکا خیز مواد کا دھماکا برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے جب کہ اس میں ہائی ڈیفنیشن تین سو ساٹھ ڈگری کا کیمرا بھی نصب ہے۔
کہ پاکستان کی نجی کمپنی تیار کردہ بکتر بند گاڑی ایک عرب ملک کے حکام کو اس قدر پسند آئی کہ انہوں نے گاڑیوں کا آرڈر بھی دے دیا۔
ایکسپو سینٹر میں اپنے اسٹال پر ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے نجی کمپنی کے سی ای او خالد یوسف نے بتایا کہ مسلح افواج کو ایک سال میں چوبیس بم پروف بکتر بند گاڑیاں فراہم کی جاچکی ہیں جب کہ دیگر گاڑیاں تیاری کے مراحل میں ہیں ، گاڑیوں کو بلٹ پروف اور بم پروف بنانے کا پلانٹ بن قاسم میں لگایا گیا ہے ، بکتر بند گاڑی میں آٹھ افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے جبکہ ہتھیار رکھنے کے لیے بھی جگہ مختص کی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بکتر بند پر بارہ ہینڈ گرنیڈ بھی پھینکے جائیں تو اس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ، یہ گاڑی دو کلو تک دھماکا خیز مواد سہنے کی صلاحیت رکھتی ہے جب کہ اس سے زائد پر گاڑی کو محض جزوی نقصان پہنچے گا۔

